اڈپی،8؍ ستمبر (ایس او نیوز) حال ہی میں اختتام پزیر ہوئے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کے پی سی سی صدر اور سینئر کانگریسی لیڈر ڈاکٹر پرمیشور نےکہا کہ بی جے پی حکومت نے اقتدار کا غلط استعمال کرکے انتخابات میں جیت درج کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج سے کانگریس پارٹی مایوس نہیں ہوئی ہے ۔ لیکن پیٹرول ، ڈیزل اور اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی مہنگائی کے باوجود جو نتائج آئے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی نے اقتدار کا کس حد تک غلط استعمال کیا ہوگا۔